صدر مملکت نے جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹی فکیشن جا ری کر دیا ہے


Staff Reporter January 21, 2022
جسٹس عائشہ ملک پیر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔—فائل فوٹو

DUBAI: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

علاوہ ازیں صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹی فکیشن جا ری کر دیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے 24 جنوری (بروز پیر) بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی نے خاتون جج کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش تھی۔

سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک پیرکو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی، جن سے چیف جسٹس آف پاکستان گلزاراحمد حلف لیں گے۔

جسٹس عائشہ ملک کی سادہ اورپروقارتقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں ہوگی، جس میں سپریم کورٹ کےججز،اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرلز، سینیئر وکلاء اور عدالتی عملہ شرکت کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں