لیاری گھر سے مقتول خاتون کی لاش کا معمہ حل الیکٹریشن گرفتار

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا، پولیس


ویب ڈیسک January 21, 2022
پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے—فائل فوٹو

SOUTHAMPTON: پولیس نے لیاری میں گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش کا کیس حل اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے قاتل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو پیشہ کے اعتبار سے الیکٹریشن ہے اور اسی کام کے سلسلے میں خاتون کے گھر آنا جانا تھا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل لیاری کے علاقے چیل چوک کے قریب گھر کے اندر سے خاتون کی لاش ملی تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون سمیرہ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق سمیرہ کو ملزم فرحان نے قتل کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور ملزم کا کہنا ہے کہ وہ الیکٹریشن ہے اور اسی سلسلے میں اس کا سمیرا کے گھر آنا جانا رہتا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ وقوعہ کے روز بھی وہ کام کے سلسلے میں گیا تھا لیکن اسی دوران اس نے موقع پاکر سمیرا کو قتل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں