دنیا کے گرد فضائی چکر لگانے والی کم عمر ترین خاتون پائلٹ

19 سالہ زارا ردرفورڈ نے لائٹ ایئرکرافٹ پر 40 ممالک کا سفر کرتے ہوئے 50 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا


ویب ڈیسک January 21, 2022
زارا ردرفورڈ نے 19 برس کی عمر میں 50 ہزار کلومیٹر سے زائد کا سفر طے کرکے 40 ممالک پر محیط اپنا تنہا سفر مکمل کیا ہےجس کے بعد وہ کم ترین پائلٹ قرارپائی ہیں۔ فوٹو: سی این این

19 سالہ زارا ردرفورڈ نے صرف 19 سال کی عمر میں تنِ تنہا دنیا کے گرد فضائی چکر لگاکر تاریخ میں اپنا نام درج کرالیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنے اس مشکل ترین سفر میں گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کے دو اعزاز بھی اپنے نام کرلئے ہیں۔ زارا نے مائیکرلائٹ طیارے کی بدولت اکیلے اپنے چھوٹے طیارے پر 52 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کیا اور کل 41 ممالک سے گزریں اور ہرجگہ اپنی ہمت کا پرچم بلند رکھا۔

زارا کا تعلق بیجلیئم سے ہے اور وہ برطانوی شہریت کی حامل بھی ہیں۔ اپنے طویل مشن کے بعد ان کا طیارہ کورٹرے ویولجم ایئرپورٹ پر اترا جہاں صحافی ان کے منتظر تھے۔ طیارے سے باہرآکر انہوں ںے کہا کہ اگرچہ وہ کرسمس تک اپنا سفر ختم کرنا چاہتی تھیں لیکن کورونا وبا اور موسم کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا۔



اس سے قبل 2017 میں ان 30 سالہ امریکی خاتون نے اکیلے دنیا کے گرد چکر لگایا تھا لیکن زارا نے 19 برس میں یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ ان کا دوسرا ریکارڈ یہ ہے کہ انہوں نے ایک عام ہلکے پھلکے مائیکرولائٹ طیارے میں اپنا طویل سفر طے کیا ہے۔

روس میں انہیں ویزا میں مشکلات پیش آئیں لیکن سائبیریا کی خون جمانے والی سردی میں انہیں پرواز میں بہت مشکلات پیش آئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔