ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں گے آرمی چیف

شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان میں مکمل امن لائیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک January 21, 2022
شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان میں مکمل امن لائیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ - فوٹو:فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں گے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو تازہ ترین سکیورٹی صورتِ حال اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل سمیت کے پی میں ضم ہونے والے نئے اضلاع میں ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائے گی۔

بہادر قبائیلیوں سمیت پاک فوج، ایف سی، لیویز، خاصہ دار اور پولیس کے جوانوں اور افسران کی قربانیاں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ امن کے حصول کے لیے بہایا گیا شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان میں مکمل امن لائیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پر سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو بھی سراہا۔

قبل ازیں آرمی چیف کے پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |