کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلیے بند
اومی کرون سے متاثرہ شہروں میں تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ پر زیادہ توجہ دی جائے، این سی او سی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق این سی او سی نے ملک میں کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں آئندہ 2ہفتوں کیلئے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کرنے جبکہ زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
این سی او سی کے مطابق نئے ڈیٹا سے ویکسی نیشن لیولز اور انفیکشن ریٹ کا تعلق سامنے آیا ہے، جس کی بنیاد پر فیصلے کیے گئے۔
مزید پڑھیں: این سی او سی نے مساجد اورعبادت گاہوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا
این سی او سی نے اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں 12 سال سے زائد عمر کے طلبا کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
این سی او سی نے ہدایت کی کہ اومی کرون سے متاثرہ شہروں میں تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ پر زیادہ توجہ دی جائے تاکہ درست صورت حال کا تعین کیا جاسکے اور پھر محکمہ تعلیم کے ساتھ
یہ بھی پڑھیں: کورونا زیادہ پھیلا تو پی ایس ایل 7 کو موخر کر دیا جائے گا، پی سی بی
ترجمان کے مطابق محکمہ تعلیم کے حکام محکمہ صحت کے ضلعی حکام کے ساتھ مل کر اسکولوں کی بندش کا تعین کریں گے۔