شاہ رخ جتوئی کی عمر قید کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل سماعت کیلئے مقرر

جسٹس مقبول باقر، جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل بینچ میں شامل ہوں گے


کورٹ رپورٹر January 21, 2022
سپریم کورٹ نے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا (فائل فوٹو)

KARACHI/LAHORE: سپریم کورٹ آف پاکستان نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی عمر قید کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے شاہ رخ جتوئی کی عمر قید کے خلاف سزا کی اپیل پر سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دے دی ہے جو 26 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس مقبول باقر، جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل بینچ میں شامل ہوں گے۔

علاوہ ازیں ملزم سراج جتوئی اور غلام مرتضیٰ نے بھی سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کیں جنہیں سماعت کے لیے مقرر کردیاگیا ہے۔

ان درخواستوں پر جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 26 جنوری کو سماعت کرے گا۔ رجسٹرار آفس نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ جس کے خلاف ملزمان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2012 میں کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں پولیس آفیسر اورنگزیب کے جوان سالہ بیٹے شاہ زیب کو جھگڑے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں