مودی حکومت نے 35 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی

بھارتی وزیراطلاعات نے الزام عائد کیا کہ بند کیے گئے چینلز پر بھارت مخالف خبریں نشر کی جاتی تھیں


ویب ڈیسک January 21, 2022
یوٹیوب چینلز، ٹویٹر ، انسٹاگرام، فیس بک اکاؤنٹ اور ویب سائٹ کو بھی بلاک کردیا گیا (فائل فوٹو)

KARACHI/LAHORE: بھارتی حکومت نے پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمہوریت کی دعویدار بھارتی حکومت نے مسلم دشمن پالیسیوں اور اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم بے نقاب کرنے والے 35 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر بھارت میں بلاک کردیا۔

اطلاعات کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والے یوٹیوب چینلز کے ایک ارب 35 کروڑ سے زائد ویڈیو ہیں۔

بھارت کے وزیراطلاعات و نشریات وکرم نے جمعے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینل بند کرنے تصدیق کی اور بتایا کہ دو ٹویٹر، دو انسٹاگرام، دو ویب سائٹس اور فیس بک اکاؤنٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان اکاؤنٹس کا تعلق پاکستان سے ہے جن پر بھارت مخالف خبروں کی تشہیر کی جاتی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں