امریکا میں سیکڑوں خطرناک سانپوں میں گھری لاش برآمد
پولیس نے بتایا کہ موت کی وجہ کا تعین کرنا باقی ہے
WASHINGTON:
امریکی ریاست میری لینڈ کے ایک گھر سے ایسے شخص کی لاش ملی ہے جسے کم از کم 124 سانپوں نے گھیرا ہوا تھا۔
دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ میری لینڈ کی چارلس کاؤنٹی میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے انتہائی زہریلے اور بعض غیر زہریلے سانپوں کو اپنے گھر کے ایک پنجرے میں رکھا تھا۔
اس حوالے سے متوفی کے پڑوسی نے بتایا دستک کا جواب نہیں ملا تو کھڑکی سے گھر میں جھانکا تو دیکھا کہ 49 سالہ شخص بے ہوشی کی حالت میں فرش پر پڑا تھا۔
مزیدپڑھیں: کتنے پیار سے''خطرہ'' پالا
بعدازاں ایمرجنسی سروسز نے اس شخص کا معائنہ کیا تو وہ مردہ پایا گیا جبکہ پولیس نے مزید کہا کہ موت کی وجہ کا تعین کرنا باقی ہے۔
چارلس کاؤنٹی شیرف نے کہا گھر کے اندر واقع ٹینکوں میں مختلف اقسام کے 100 سے زیادہ زہریلے اور غیر زہریلے سانپ ملے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے اپنے گھر میں مختلف قسم کے سانپ رکھے ہوئے تھے، جن میں ازگر، ریٹل ، کوبرا اور بلیک ممباس شامل ہیں۔
پولیس نے مزید کہا کہ متعلقہ محکمے کے اہلکار سانپوں کی جانچ کر رہے ہیں۔ کاؤنٹی کے چیف اینیمل کنٹرول افسر نے پولیس کو بتایا کہ 'انہیں 30 برس سے زائد عرصے میں اس طرح کے واقعے کا سامنا نہیں کرنا پڑا'۔