کراچی سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز نے کراچی جبکہ اے این ایف نے ملک بھر میں کارروائیاں کیں۔


ویب ڈیسک January 22, 2022
کوسٹ گارڈ نے کراچی میں کارروائی کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی (فوٹو:فائل)

ISLAMABAD: پاکستان کوسٹ گارڈز نے میں کارروئای کر کے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے کراچی کے علاقے سعید آباد میں کارروائی کے دوران اسمگلر کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 59 کلوگرام کرسٹل برآمد ہوئی۔

ترجمان کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ منشیات اسمگلنگ کی اطلاع کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے اور موبائل گشت کے دوران ایک مشکوک نقل و حرکت کا تعاقب کیا۔

کوسٹ گارڈز کے ترجمان نے کہا کہ گشت پر مامور پولیس موبائل نے گاڑی کو روک کرتلاشی لی تو اس میں سے 59 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل برآمد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 16.10 ملین ڈالر جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 1 کروڑ 79 لاکھ 90 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔

اینٹی نارکوٹکس کی ملک بھر میں کارروائیاں

دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں 35 کاروائیاں کیں اس دوران مجموعی طور پر 823 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی اور ایک خاتون سمیت 42 ملزمان گرفتار کیے گئے، ملزمان کے زیر استعمال 16 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں گئی ہیں۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ برآمدشدہ منشیات میں 94 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 603 کلوگرام سے زائد چرس، 114 کلوگرام افیون، 267 گرام ایمفیٹامائن، 5 کلوگرام سے زائد میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 180 ایکسٹیسی گولیاں، 8330 زینیکس گولیاں، 650 گرام کینابس، 745 روچی ٹو گولیاں اور 4700 ٹریماڈول گولیاں شامل ہیں۔

اے این ایف نے بتایا کہ برآمدشدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 70 ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں