گرین لائن بس سے روزانہ 35 ہزار مسافر سفر کرنے لگے

اتوار کے روز شہریوں کی بڑی تعداد اہل خانہ اور بچوں کے ہمراہ گرین لائن سے آزمائشی سفر کرنے لگی


گرین لائن پرسفر کرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی تاہم شہریوں کی تعداد ڈیزائن کی گنجائش سے کافی کم ہے۔ فوٹو : فائل

RAWALPINDI: کراچی میں گرین لائن بس سروس سے سفر کرنے والے مسافروں کی اوسط یومیہ تعداد 35ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

شہر قائد میں اتوار کے روز شہریوں کی بڑی تعداد گرین لائن سے آزمائشی سفر کرتی ہے جن میں اہل خانہ اور بچوں کے ہمراہ سفر کرنے والوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے، سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے ذرائع کے مطابق گرین لائن سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے تاہم یہ تعداد ڈیزائن کی گنجائش سے کافی کم ہے اس لیے سروس پر کسی قسم کے ایسے دباؤ کا سامنا نہیں جس کو کنٹرول نہ کیا جاسکے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کے عام دنوں میں اوسط 35ہزار افراد گرین لائن سے سفر کررہے ہیں یہ تعداد اتوار کے روز 50ہزار تک پہنچ جاتی ہے جس کی وجہ سے نمائش کے اسٹیشن پر طویل قطاریں لگ جاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں