چین میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ 2 اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک
کرغیزستان کی سرحد کے قریب واقع ایغور مسلمانوں کے قصبے ووشی میں شدت پسندوں نے پٹرولنگ پولیس افسران پر حملہ کردیا
چین کے علاقے ژن جیانگ میں دہشتگردوں کے حملے میں 15افراد مارے گئے۔
ژن ہوا نیوز ایجنسی کے ایک افسر نے تیان شان ویب پورٹل پر بتایاکہ کر غیزستان کی سرحد کے قریب واقع قصبے ووشی میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پارک کے قریب موجود پٹرولنگ افسران پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی جو اپنی گاڑیوں پر گشت کیلیے نکلنے والے تھے۔ جوابی کارروائی کے دوران11حملہ آور، 2 پولیس اہلکار اور قریب سے گزرنے والے 2 شہری بھی مارے گئے جبکہ ایک حملہ آور کو پکڑ لیا گیا۔ ویب پورٹل پر اس حملے کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن میں جلی ہوئی پولیس وین اور جیپ دکھائی دے رہی ہیں۔