کورونا کے باوجود27 سی پیک منصوبوں پر کام جاریدفتر خارجہ

منفی پروپیگنڈا بے بنیاد، افغانستان گندم بھیجنے کیلیے بھارت کو پیشکش سے آگاہ کردیا، ترجمان


Numainda Express January 22, 2022
چین سے پاکستانی طلبا کا معاملہ اٹھایا،مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لیا جائے،ترجمان ۔ (فوٹو: فائل)

پاکستان نے کہا ہے کہ سی پیک پر کام کی رفتار پر پیش رفت جاری ہے تاہم کورونا وبا کے باوجود 27منصوبوں پر کام جاری ہے.

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ سی پیک انفرا اسٹرکچر منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے جب کہ سی پیک میں کچھ نئے منصوبوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پر منفی پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، افغانستان میں گندم بھیجنے کے لئے بھارتی حکومت کو پاکستان کی پیشکش سے آگاہ کر دیا گیا تھا، تین ہفتوں سے بھارت کے جواب کے منتظر ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ افغانستان کی امداد کے لیے او آئی سی فنڈ کا قیام فروری کے آخر تک ممکن ہوگا، افغانستان کے لیے فنڈ کے قیام کا اسٹیٹ بینک سے کوئی تعلق نہیں، چین کی کورونا پر تمام ممالک کیلئے یکساں پالیسی ہے،پاکستان نے طلبہ کی اجازت کا معاملہ اٹھایا ہے تاہم امید ہے کہ اس حوالے سے نظر ثانی ہو جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں