منی بجٹ برانڈڈ امپورٹڈ موبائل فونز رجسٹریشن ٹیکسز میں اضافہ

نرخ تناسب سے17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو،ٹیکس بڑھنے سے مارکیٹس میں مندی

نرخ تناسب سے17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو،ٹیکس بڑھنے سے مارکیٹس میں مندی۔ فوٹو: فائل

BANGKOK:
ضمنی بجٹ کے اطلاق کے بعد مختلف برانڈ کے امپورٹڈ موبائل فونز کی پی ٹی اے رجسٹریشن کے ٹیکسز میں15 ہزار روپے سے لیکر 70 ہزار روپے تک اضافہ ہوگیا۔

ضمنی بجٹ میں بیرون ملک سے آنیوالے200 ڈالر سے زیادہ قیمت والے موبائل فونز پر فکسڈ سیلز ٹیکس ختم کر کے قیمت کے تناسب سے17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو کردیا گیا ہے تاہم مختلف کٹیگریز کے امپورٹڈ موبائل فونز پرکسٹم ڈیوٹی کی سابقہ فکسڈ شرح برقرار رہے گی۔

ٹیکس بڑھنے سے ملک بھر کی موبائل فون مارکیٹس میں کاروبار میں شدید مندی آ گئی ہے اورنئے فونز کی فروخت میں غیر معمولی کمی جبکہ پی ٹی اے سے منظورشدہ پرانے فونز کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔


ضمنی بجٹ ی منظوری کے بعد ایف بی آر نے بیرون ملک سے آنے والے موبائل فونز پر ٹیکسز کی شرح میں ردوبدل کردیا ہے جس کے مطابق ''پی ٹی اے'' کے موبائل فون رجسٹریشن سسٹم کو بھی اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے جاری کردہ ٹیکس ٹیرف کے مطابق پاکستان آنے والے مسافروں کو ان کے پاسپورٹ کے ذریعے پی ٹی اے رجسٹریشن کروانے پر 30 ڈالر تک مالیت کے فون پر 430 روپے فکسڈ ٹیکس، 31 تا100 ڈالر مالیت کے فون پر 3200 روپے فکسڈ ٹیکس اور 100 تا200 ڈالر مالیت کے فون پر 9580 روپے فکسڈ ٹیس ادا کرنا ہوگا۔

201 ڈالر تا350 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 12200 روپے کسٹم ڈیوٹی کے علاوہ فون کی مالیت کا 17 فیصد بطور سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا، 351 تا500 ڈالر مالیت کے فون پر 17800 روپے کسٹم ڈیوٹی کے علاوہ فون کی مالیت کا 17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوگا،500 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل فون پر 27600 روپے کسٹم ڈیوٹی کے علاوہ فون مالیت کا 17 فیصد بطور سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
Load Next Story