خیبرپختون خوا میں اومیکرون کیسز میں اضافہ مزید 40 افراد میں تصدیق

خیبر پختون خوا میں اومیکرون کیسز کی تعداد بڑھ کر 304 ہوگئی


ویب ڈیسک January 22, 2022
خیبر پختون خوا میں اومیکرون کیسز کی تعداد بڑھ کر 304 ہوگئی . فوٹو : فائل

خیبرپختون خوا میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے اور مزید 40 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے اومیکرون کے نئے کیسز کی تصدیق کردی ہے، رپورٹ کے مطابق مزید 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اومیکرون کیسز کی تعداد بڑھ کر 304 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد میں 24 افراد کا تعلق پشاور سے، مردان سے 8، چارسدہ، ہنگو، دیر اپر، صوابی اور کوہاٹ سے ایک ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد میں 20 مرد اور 19 خواتین ہیں جن کی عمریں 13 سے 80 کے درمیان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں