شریف فیملی نے بیان حلفی نوازشریف کی ہدایت پرتیارہونے کی تردید نہیں کیفوادچوہدری

بیان حلفی نوازشریف کے دفترمیں ان کی ہدایت پرتیار کیا گیا،فواد چوہدری


ویب ڈیسک January 22, 2022
شریف فیملی نے بیان حلفی نوازشریف کی ہدایت پرتیارہونے کی تردید نہیں کی،فواد چوہدری:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رانا شمیم کیس میں شریف فیملی نے بیان حلفی نوازشریف کی ہدایات پرتیار ہونے کی تردید نہیں کی۔

وزیرطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ رانا شمیم کیس میں شریف فیملی نے حلفیہ بیان نوازشریف کے دفترمیں ان کی ہدایت پرتیارہونے کے انکشاف کی تردید نہیں کی۔



فواد چوہدری نے مزید کہا کہ رانا شمیم اورسولیسٹرنے نوازشریف کے دفترمیں بیان حلفی ریکارڈ کرایا۔ تمام واقعات ظاہرکرتے ہیں کہ یہ ڈرامہ عدالت پراثراندازہونے کے لئے رچایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں