کوئٹہ میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم 5 افراد جاں بحق

حادثہ برفباری کے باعث بننے والی پھسلن اور کوچ کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو

حادثہ برفباری کے باعث بننے والی پھسلن اور کوچ کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو۔ فوٹو:فائل

لاہور:
منگچر کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے منگچر کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ مسافر کوچ اور کار کے مابین پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور لیویز کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ برفباری کے باعث بننے والی پھسلن اور کوچ کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
Load Next Story