پی ایس ایل 7 کے ریزرور پول میں تبدیلیوں پر فرنچائزز کو تحفظات

پی ایس ایل کی ٹیموں کے نمائندوں نے مشاورت سے15 کرکٹرز کے نام پی سی بی کو دیئے تھے


Sports Reporter January 22, 2022
پی ایس ایل کی ٹیموں کے نمائندوں نے مشاورت سے15 کرکٹرز کے نام پی سی بی کو دیئے تھے

UNITED NATIONS: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ریزرور پول میں فرنچائزز نے بغیر اعتماد میں لیے تبدیلیاں کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیموں کے نمائندوں نے مشاورت سے15 کرکٹرز کے نام پی سی بی کو دیئے تھے ان میں امام الحق، سعود شکیل، زاہد محمود اور عمیر بن یوسف بھی شامل تھے۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ان 4 کرکٹرز کو فہرست سے نکال کر عمر امین، خالد عثمان، مصدق اور سلمان علی کو شامل کردیا۔

فرنچائزز نے بغیر اعتماد میں لیے تبدیلیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے ریزرو پول کی فہرست جاری کرتے ہوئے پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے ممکنہ کھلاڑیوں کو تبدیل کیا گیا ہے تاکہ وہ آئندہ ہفتے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں شریک ہو سکیں۔

فرنچائزز کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ کرنے کی ضرورت تھی تو ہمیں بتایا جاتا مگر متبادل 4کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی گئی۔

یادرہے کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال میں کسی بھی فرنچائز کو اضافی کھلاڑی لینے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

مثبت کیسز آنے کے باوجود اگر اسکواڈ میں کم از کم 13 کرکٹرز دستیاب ہوا تو میچ ہوگا،ضرورت پڑنے پر ریزرو پول سے کھلاڑی منتخب کیا جا سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں