بیرون ملک جانے والوں کے لیے بوسٹر ڈوز مفت کردی گئی

وزارت صحت نے 1270 روپے کے عوض بوسٹر ڈوز کا جاری کردہ نوٹی فکیشن واپس لے لیا


Staff Reporter January 22, 2022
فوٹو: فائل

BEIJING: بیرون ملک جانے والے افراد کے لیے کورونا وائرس کی بوسٹر ڈوز پر عائد چارجز واپس لے لیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سے دیگر ممالک جانے والے افراد کےلیے اچھی خبر سامنے آگئی ان کے لیے انسداد کورونا کی بوسٹر ڈوز مفت کردی گئی ہے۔

WhatsApp Image 2022-01-22 at 3.31.25 PM


اس حوالے سے وزارت صحت نے 1270 روپے کے عوض بوسٹر ڈوز کا جاری کردہ نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے۔ قبل ازیں وزارت صحت نے 27 اگست کو بوسٹر ڈوز کی قیمت وصولی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

WhatsApp Image 2022-01-22 at 3.31.26 PM

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں