کراچی اورنگی ٹاؤن میں پولیس اسٹیشن پریکے بعد دیگرے 2 دستی بم حملوں میں 4 افراد زخمی

پہلے دستی بم حملے کے بعد جب لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہو ئے تو نامعلوم افراد دوسرا دستی بم حملہ کر کے فرار ہو گئے۔


ویب ڈیسک February 15, 2014
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس

اورنگی ٹاؤن میں مومن آباد پولیس اسٹیشن پر یکے بعد دیگرے 2 دستی بم حملوں میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 4 میں مومن آباد پولیس اسٹیشن کے باہر ایک دستی بم حملہ کیا گیا اور جب لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے تو نامعلوم افراد دوسرا دستی بم پھینک کر کے فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی جب کہ پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑی ٹیکسی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ زخمیوں کی شناخت نصیب، یوسف، حسین اور سراج کے ناموں سے ہوئی ہے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کئے جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قیوم آباد سی ایریا کے قریب رینجرز کے ونگ کمانڈر کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا گیا تھا تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے تھے جبکہ اس سے ایک روز قبل شاہ لطیف ٹاؤن میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹر کے قریب پولیس کی بس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 13 اہلکار جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |