محمد حسنین کا بولنگ ایکشن کلیئر ہے سرفراز احمد

شاہد آفریدی کی گلیڈی ایٹرز میں شمولیت سے مورال بلند ہوگا، کپتان گلیڈی ایٹرز


سرفراز احمد نے گلیڈی ایٹرز کے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کی تصدیق کردی- فوٹو:فائل

MULTAN: ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گليڈی ايٹرزکےکپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن بالکل کلیئر ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل سیون میں اچھی سے اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں گلیڈی ایٹرز کی پرفارمنس توقعات کے مطابق نہیں رہی البتہ اس بار ٹیم بہت زیادہ پُراعتماد ہے، ہمیں توقع ہے کہ ایونٹ میں اچھا کمبینیشن بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سر ووین رچرڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں بڑا اہم کردار رہا ، شاہد آفریدی کا ٹیم سے منسلک ہونا خوش آئند ہے کیونکہ اُن کی آمد سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوگا۔

مزید پڑھیں: گلیڈی ایٹرز بہتر کمبی نیشن سے فتح کے خواہاں

گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے کہا کہ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن کلیئر ہے، امید ہے وہ کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی پیش کرے گا۔

سرفراز احمد نے بتایا کہ جیمز فاکلنر کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے، وہ پی ایس ایل کے لیے آرہے ہیں جبکہ لیوک ووڈ آئسولیشن مکمل ہونے کے بعد پاکستان آئیں گے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ ہمیں کرکٹ کے ساتھ کورونا سے بھی لڑنا ہے، کھلاڑی 2 سال سے ببل میں ہیں اور پی سی بی نے بھی اس بار زیادہ اچھے انتظامات کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔