ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں عتیق لاہور سے گرفتار

میاں عتیق پر جعلی پراپرٹی دستاویز پیش کرنے کا الزام ہے، ترجمان پولیس


ویب ڈیسک January 22, 2022
سابق سینیٹر کے خلاف جون 2021 میں درج ہونے والے مقدمے میں اشتہاری ہیں (فائل فوٹو)

ISLAMABAD: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق سینٹر میاں محمد عتیق کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میاں محمد عتیق کو راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی میں جون 2021 میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دائر کیے گیے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق میاں عتیق پر جعلی پراپرٹی دستاویز پیش کرنے کا الزام ہے، وہ اور دیگر ملزمان مقدمے میں اشتہاری ہیں۔

راولپنڈی پولیس کی درخواست پر لاہور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے سابق سینیٹر کو گرفتار کیا جنہیں اب راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمہ کو یکسوئی کے ساتھ حل کیا جائے گا، پولیس قانون کی بالادستی اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں