سائنسدانوں نے 465 دنوں تک قائم رہنے والا بلبلا بنا لیا

سائنسدانوں نے محلول میں گلائسرول کو ملایا جو کہ متعدد ادویات اور کھانوں میں استعمال ہوتا ہے

سائنسدانوں کی جانب سے بنایا گیا بلبلا [فائل-فوٹو]

DUBAI:
فرانسیسی ماہرین طبیعیات کی ایک ٹیم نے ایسا بلبلا بنایا ہے جو ایک سال سے بھی زیادہ عرصے تک قائم رہ سکتا ہے۔

فرانسیسی یونیورسٹی آف لیل کی ایک ٹیم نے ایسا بلبلا بنایا جو 465 دنوں تک اپنی اصل حالت میں قائم رہا۔ سائنسدانوں کی جانب سے کیے گئے اس تجربے کے نتائج جرنل فزیکل ریویو فلوئیڈز میں شائع ہوئے جس میں ماہرین طبیعیات نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک بلبلا بنایا جو 465 دن تک قائم رہنے کے بعد پھٹ گیا۔


ٹیم ممبران میں آئمیرک روکس، الیکسز ڈیوشیزن اور مائیکل بڈوئین شامل تھے جنہوں نے تجربے سے پہلے مائِعات سے بنے بلبلوں پر تحقیق کی جو یا تو کششِ ثقل کی وجہ سے یا مائع کے بخارات میں تبدیل ہونے کے نتیجے میں پھٹ جاتے ہیں۔

سائنسدانوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے محلول میں گلائسرول کو ملایا جو کہ متعدد ادویات اور کھانوں میں استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گلائسرول ملا بلبلا گلائسرول کے بغیر دوسرے بلبلے کے مقابلے میں طویل عرصہ قائم رہا۔
Load Next Story