عبدالرشید غازی قتل کیس پرویز مشرف کو ایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ مل گیا

سابق صدر یکم مارچ کو عدالت میں پیش ہوں جبکہ پولیس آئندہ سماعت سے قبل ضمنی چالان پش کرے، عدالت کا حکم


ویب ڈیسک February 15, 2014
پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی عبدالرشیدغازی کیس سے الگ ہوگئے۔ فوٹو: فائل

مقامی عدالت نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کو ایک دن کے لئے حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے اگلی سماعت میں پیشی کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ میں عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی پیش نہیں ہوئے تاہم اختر شاہ ایڈووکٹ نے سابق صدر کی جانب سے اپنا وکالت نامہ جمع کرایا۔ اختر شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کو آج کے دن حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جسےعدالت نے منظور کرلیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے اگلی سماعت پر سابق صدر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا، اس کے علاوہ عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت سے قبل مقدمے کا نیا ضمنی چالان بھی داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں