نوازشریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا اسد عمر

عمران خان نے ہمیشہ میڈیکل رپورٹس جھوٹ ثابت ہونے کا کہا ہے، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک January 22, 2022
نوازشریف کی بیرونِ ملک روانگی کے حوالے سے سب کی رائے مختلف تھی، اسد عمر (فائل فوٹو)

VIENNA: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ نوازشریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کا 100 فیصد فیصلہ عمران خان کا تھا۔

اسد عمر نے نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کا فیصلہ جس میٹنگ میں ہوا میں اُس میں خود شریک تھا، کمرے میں جب اس حوالے سے گفتگو ہورہی تھی تو وہاں 6 سے 8 لوگ بیٹھے ہوئے تھے، جن میں سے سب کی رائے مختلف تھی۔

اسد عمر نے کہا کہ مٹینگ سے قبل نوازشریف کی بیرونِ ملک روانگی کا معاملہ کابینہ اراکین کے سامنے بھی پیش ہوا جس پر سب نے اپنی آرا پیش کیں تھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کا 100 فیصد فیصلہ عمران خان کا تھا اور انہوں نے کبھی یہ بات نہیں کہی کہ انہوں نے یہ فیصلہ نہیں کیا البتہ عمران خان نے یہ ضرور کہا ہے کہ جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر نوازشریف کی روانگی کا فیصلہ کیا گیا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں