
آئرش ٹائمز کے مطابق آئرلینڈ کے قصبے کارلو میں 2 نوجوان ایک بوڑھے مرد کے بےجان جسم کو سہارا دیے ہوئے مقامی پوسٹ آفس میں داخل ہوئے۔ عملے کی جانب سے جب استفسار کیا گیا تو دونوں نوجوان بھاگ کھڑے ہوئے اور 60 سال کے لگ بھگ شخص کو وہیں چھوڑ گئے جو کہ بعد میں پتہ چلا کہ مُردہ تھا۔
آئرلینڈ کی نیشنل پولیس فورس کا کہنا ہے کہ فی الوقت تحقیقات کا مرکز بوڑھے شخص کی موت ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا جائے گا تاکہ پتا لگایا جاسکے کہ آدمی کی موت کیسے ہوئی۔
آئرش ٹائمز کے مطابق جو دو نوجوان لاش کو لائے تھے اُن میں سے ایک نے پوسٹ آفس کے کاؤنٹر پر کسی کی پینشن وصول کرنے کے بارے میں پوچھا تھا جس پر جواب دیا گیا تھا کہ جس کی پینشن ہے اُسے موجود ہونا لازمی ہے، بعد میں دونوں نوجوان پینشن کے حق دار شخص کی لاش پوسٹ آفس لے آئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔