کراچی میں کل سے گرد آلود ہوائیں تھمنے کا امکان

فضائی آلودگی کے اعتبار سے کراچی دنیا کے دوسرے اور پاکستان میں پہلے نمبر پر رہا


ویب ڈیسک January 22, 2022
کراچی میں سردی کی نئی لہر داخل (فوٹو:فائل)

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہرقائد میں کل(اتوار) سے گرد آلود ہوائیں تھمنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں سردی کی نئی لہر بھی داخل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کراچی میں سردی کی نئی لہر 28 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے، اس دوران کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوگا جبکہ شہر میں آج سے گرد آلود ہوائیں بھی تھم جائیں گی۔

کراچی میں سردی کی نئی لہر داخل ہونے کے بعد پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہوا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ آج بھی معمول سے تیز ہوائیں چلیں جن کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

شہر میں آج صبح کے وقت سمندر کے جنوب مغرب سے تندوتیز گردآلود ہوائیں چلیں، بعدازاں ہواؤں کی سمت شمال مشرق کی جانب تبدیل ہونے سے کراچی میں سردی کی نئی لہر داخل ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 3 روز کے دوران کراچی کا کم سے کم پارہ 8 سے10 ڈگری جبکہ سندھ کے دیگر شہروں کا کم سے کم درجہ حرارت 3 سے5 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

دوسری جانب ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فضائی آلودگی کے اعتبار سے کراچی دنیا کے دوسرے اور پاکستان میں پہلے نمبر پر رہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جمعے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |