کراچی میں تشدد کی لہر برقرار ڈیڑھ گھنٹے میں 5 افراد قتل 2 زخمی

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دونوں افراد ڈاکو تھے، ایس پی کورنگی عثمان باجوہ


ویب ڈیسک February 15, 2014
سپر ہائی وے پر ناگوری بس اسٹاپ کے قریب سے بھی 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 ڈاکوؤں سمیت 5 افراد کو قتل جب کہ 2 افراد کو زخمی کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کی پی این ٹی کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد کو قتل جب کہ 2 افراد کو زخمی کر دیا گیا۔ ایس پی کورنگی عثمان باجوہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے مارے گئے دونوں افراد ڈاکو تھے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے اور ڈاکوؤں کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سپر ہائی وے پر ناگوری بس اسٹاپ کے قریب سے بھی 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی جنھیں سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور پھر تیز دھار آلے کی مدد سے ان کے گلے کاٹ دیئے گئے جبکہ ناردرن بائی پاس پر بھی ایک شخص کو فائرنگ کر کے مار دیا گیا۔

واضح رہے کہ آج صبح کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بھی نامعلوم افراد نے مومن آباد پولیس اسٹیشن پر دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں