ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ بننے والے غیرملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز میں شامل چار غیرملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

امید ہے جیمز ونز اور جیسن روئے جلد پی ایس ایل کا حصہ بن جائیں گے، ترجمان گلیڈی ایٹرز (فائل فوٹو)

ISLAMABAD:
پاکستان سپرلیگ 7 کا حصہ بننے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل7 کے لیے کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ گلیڈایٹرز کے ترجمان نے بتایا کہ فرنچائز کے تمام مقامی کھلاڑی بائیو سیکیورببل کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑی انگلینڈ کے وال اسمڈ اور آسٹریلیا کے جیمز فاکلنر بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔


ترجمان گلیڈی ایٹرز کے مطابق بگ بیش اور ایشز سیریز میں شریک کھلاڑی آئندہ چند روز میں کراچی پہنچ جائیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں مصروف انگلینڈ کے جیمز ونز اور جیسن روئے کے حوالے سے امید ہے کہ وہ لیگ کے دوران ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔

مزید پڑھیں: محمد حسنین کا بولنگ ایکشن کلیئر ہے، سرفراز احمد

دوسری جانب جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ملتان سلطانز کے رائلے روسو اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے بھی گزشتہ روز کراچی پہنچ چکے ہیں۔
Load Next Story