ہرجانہ کیس عمران خان نے بخت بیدار خان کی کرپشن کے شواہد عدالت میں جمع کرادیئے

بخت بیدار نے سرکاری اداروں میں 110 غیر قانونی بھرتیاں کیں اور سرکاری خاننے کو نقصان پہنچایا، دستاویزی شواہد


ویب ڈیسک February 15, 2014
قومی وطن پارٹی کے بیدار بخت خان نے عمران خان کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کررکھا ہے۔ فوٹو: فائل

NEW YORK: تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپنے وکیل کے توسط سے ہرجانہ کیس میں سابق صوبائی وزیر بخت بیدار خان کی کرپشن کے دستاویزی شواہد عدالت میں جمع کرادیئے۔

ایڈیشنل سیشن کورٹ پشاور میں قومی وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی بیدار بخت خان کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل نے بخت بیدار کی کرپشن کے دستاویزی شواہد عدالت میں جمع کرائے تو سابق صوبائی وزیر نے عدالت سے شواہد کی کاپیاں مانگ لیں۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ بخت بیدار نے کرپشن کا الزام لگانے پرعمران خان کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے اور ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، گزشتہ سماعت میں عمران خان کے وکیل کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ بخت بیدار نے مختلف سرکاری اداروں میں 110 غیر قانونی بھرتیاں کیں اور سرکاری گاڑی کے لئے ایندھن اور مرمت کی مد میں ساڑھے 7 لاکھ روپے نکلوائے حالانکہ وہ گاڑی ان کے بھائی کے زیر استعمال تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں