محمدرضوان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئرکا ایوارڈ جیت لیا

محمد رضوان نے 2021 میں 73.66 کی اوسط سے 1326 رنز بنائے اور وکٹوں کے پیچھے 24 شکار بھی کئے

محمد رضوان کے علاوہ جوز بٹلر، و!نندو ہسارنگا، مچل مارش بھی اس ایوارڈ کے لئے نامزد ہوئے تھے۔ فوٹو:فائل

LONDON:
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد رضوان لے اڑے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی ہے، کرکٹ کی تاریخ میں بے شمار ریکارڈز حاصل کرنے کے بعد محمد رضوان نے اب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: محمد رضوان 2021 کے سب سے قیمتی کھلاڑی قرار


آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کے کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، آسٹریلیا کےمچل مارش، انگلینڈ کے جوز بٹلر اور سری لنکا کے ہسا رنگا سمیت 4 کھلاڑیوں کو نامزد کیا تھا، تاہم گزشتہ برس اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت محمدرضوان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئرکاایوارڈ جیت لیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: محمد رضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز آف دی ایئر میں نامزد

2021 میں محمد رضوان نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف پاکستانی ٹیم کو کامیابیوں سے ہمکنار کیا بلکہ متعدد ریکارڈ بھی اپنے نام کئے، انہوں نے ایک سال میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہزار سے زائد اور مجموعی طور پر مختصر طرز کے میچز میں 2 ہزار رنز بنانے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا۔

کئی ریکارڈ پاش پاش کرنے والے پاکستانی بلے باز نے رواں سال صرف 29 میچز میں 73 اعشاریہ 66 کی اوسط سے 1326 رنز بنائے، جب کہ مخالف ٹیموں کے 24 کھلاڑیوں کو اپنی بہترین وکٹ کیپنگ کی بدولت پویلین واپس بھیجا، انہوں نے اس سال 42 چھکے اور 119 چوکے لگا کر نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
Load Next Story