اومیکرون کے باعث نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنی شادی ملتوی کردی

کورونا وائر س کی قسم اومیکرون کے باعث نیوزی لینڈ میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا


ویب ڈیسک January 23, 2022
کورونا وائر س کی قسم اومیکرون کے باعث نیوزی لینڈ میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ۔ فوٹو فائل

SEVILLE: اومیکرون کی نئی لہر کے باعث نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنی شادی کی تقریب ملتوی کردی۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے نئی کورونا پابندیوں کے اعلان کے بعد اپنی شادی کی تقریب ملتوی کردی، جیسنڈا آرڈرن کی شادی رواں سال موسم سرما میں ہونا تھی۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ٹیلی ویژن کے میزبان کلارک گیفورڈ کے ساتھ ان کی شادی کی تقریب منعقد نہیں ہوسکے گی۔

ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ وہ اپنی شادی کی منسوخی کے بارے میں کیسا محسوس کرتی ہیں، جس پر آرڈرن نے جواب دیا یہی زندگی ہے، ہزاروں دوسرے نیوزی لینڈ کے باشندے جنہوں نے وبائی امراض سے بہت زیادہ تباہ کن اثرات محسوس کیے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ نقصان کسی عزیز کے ساتھ نہ رہنا ہے جب وہ شدید بیمار ہوتے ہیں اور یہ سب میری اداسی سے کئی گنا بڑھ کر ہے۔

واضح رہے کورونا وائر س کی قسم اومیکرون کے باعث نیوزی لینڈ میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے حال ہی میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں