دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے پر بہت خوشی ہوئی محمد رضوان

پچ کو مدنظر رکھ کر کارکردگی دکھانے کی کوشش ہوتی ہے، محمد رضوان


Sports Reporter January 23, 2022
میں بابر اعظم کو اور بابر اعظم مجھے اچھی طرح جانتے ہیں، محمد رضوان۔ فوٹو:فائل

MELBOURNE: آئی سی سی کی جانب سے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے مستند بیٹسمین مین محمد رضوان نے کہا ہے کہ یہ اعزاز حاصل کرنے پراللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر کے خوشی ہوئی۔

ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بھرپور محنت پر یقین رکھتا ہوں اور میں نے ہمیشہ صبر اور ہمت سے کام لیا، کبھی یہ نہیں سوچا کہ میرے ساتھ کیا ہوا، بس یہ سوچتا ہوں کہ اب مجھے کیا کرنا ہے، پی سی بی کا ایوارڈ ملنے پر بہت خوشی ہوئی تھی، اور اب آئی سی سی کی جانب سے اعزاز ملا جس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے پر بہت خوشی ہوئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: محمدرضوان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئرکا ایوارڈ جیت لیا

محمد رضوان نے کہا کہ میں بابر اعظم کو اور بابر اعظم مجھے اچھی طرح جانتے ہیں، دونوں کو ایک دوسرے کی بیٹنگ کی خامیاں اور اچھائیاں معلوم ہیں، ہر ٹیم میں تجزیہ کار بھی موجود ہوتے ہیں، کمزوریاں جاننے کے باوجود بھی مخالف اچھی کارکردگی دکھا جاتا ہے، پچ کو مدنظر رکھ کر کارکردگی دکھانے کی کوشش ہوتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: محمد رضوان 2021 کے سب سے قیمتی کھلاڑی قرار

وکٹ بلے باز کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سیون میں مقابلے دلچسپ ہوں گے، کوشش کروں گا کہ ملتان سلطانز کے لیے بہترین کارکردگی پیش کروں، اعزاز کا دفاع کرنے کی بات سے دباؤ ہوتا ہے، کوشش ہوگی کہ دفاع کو ذہن سے نکال کر اچھے انداز سے کھیلیں، میدان میں بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش ہوگی، ہر مقابلے کے لیے منصوبہ بندی کی جاتی ہے، کبھی کارکردگی اچھی اور کبھی بری ہو جاتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان نے کرکٹ کی تاریخ میں بے شمار ریکارڈز حاصل کرنے کے بعد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

محمد رضوان نے 2021 میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف پاکستانی ٹیم کو کامیابیوں سے ہمکنار کیا بلکہ متعدد ریکارڈ بھی اپنے نام کئے، انہوں نے ایک سال میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہزار سے زائد اور مجموعی طور پر مختصر طرز کے میچز میں 2 ہزار رنز بنانے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا، کئی ریکارڈ پاش پاش کرنے والے پاکستانی بلے باز نے رواں سال صرف 29 میچز میں 73 اعشاریہ 66 کی اوسط سے 1326 رنز بنائے، جب کہ مخالف ٹیموں کے 24 کھلاڑیوں کو اپنی بہترین وکٹ کیپنگ کی بدولت پویلین واپس بھیجا، انہوں نے اس سال 42 چھکے اور 119 چوکے لگا کر نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں