آئینی طور پر گیس کے ذخائر پر سب سے پہلا حق مقامی افراد کا ہے امیر حیدر ہوتی

ہرنائی میں گیس نکلنے کے باوجود مقامی آبادی گیس سے محروم ہے، پورے بلوچستان کے لوگوں کو یہی شکایت ہے، پریس کانفرنس


ویب ڈیسک January 23, 2022
فوٹو: فائل

اے این پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ ہرنائی میں برسوں قبل گیس نکلنے کے باوجود مقامی آبادی گیس سے محروم ہے، پورے بلوچستان کے لوگوں کو یہی شکایت ہے۔

پارٹی رہنما میاں افتخار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہرنائی جلسہ کامیاب ہونے پر اے این پی کارکنوں کا مشکور ہوں، شدید سردی میں ہرنائی جلسے میں لوگوں نے شرکت کی۔

امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ آئین کے مطابق جہاں سے گیس دریافت ہو سب سے پہلے وہاں کے لوگوں کا حق ہے، ہرنائی میں کئی سال پہلے گیس دریافت ہوئی لیکن ہرنائی کی مقامی آبادی آج تک گیس سے محروم ہے، پورے بلوچستان کے لوگوں کی یہ ہی شکایات ہیں جن کا ازالہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ صوبائی خود مختاری اور آئین کی بالادستی کو اہمیت دی، باچا خان اور ولی خان نے امن اور ترقی کے لیے جدوجہد کی اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں