آزاد کشمیر سے ریسکیو کیا گیا زخمی تیندوا ہلاک کیس میں ڈرامائی تبدیلی
تیندوا گاڑی کی ٹکر سے نہیں بلکہ شکاری کے گولیوں سے زخمی ہوا تھا، ایکسرے رپورٹ
زخمی تیندوے کی ایکسرے رپورٹ میں نیا انکشاف ہوا کہ تیندوا گاڑی کے ٹکر سے نہیں بلکہ شکاری کے گولیوں سے زخمی ہوا تھا، اور تیندوے کو پانچ گولیاں لگیں جن میں سے ایک گولی اسپائنل کارڈ میں موجود تھی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وادی نیلم سے لائے گئے ز خمی تنیدوے کے کیس میں ڈرامائی تبدیلی رونما ہوئی ہے، اور انکشاف ہوا ہے کہ تیندوا گاڑی کی ٹکر سے نہیں بلکہ شکاری کے گولیوں سے زخمی ہوا تھا، اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے آپریشن کے ذریعے اسپائنل لارڈ سے گولی نکالنے کی بھرپور کوشش کی مگر بدقسمت تیندوا جانبر نہ ہوسکا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں زخمی چیتے کا کامیاب ریسکیو
ایکسپریس سے خصوصی بات کرتے ہوئے اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی چیئرپرسن رائنا سعید نے بتایا کہ تیندوے سے گاڑی ٹکرانے کی بات غلط نکلی، بلکہ اسے ماہر شکاری نے اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا تھا، اسپائنل کارڈ سے گولی نکالنے کیلئے اسلام آباد میں باضابطہ آپریشن کیا گیا مگر تیندوا جانبر نہ ہوسکا۔
دوسری طرف اب ڈائریکٹر وائلڈ لائف مظفر آباد نعیم افتخار نے بھی تسلیم کیا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق چیتے کی موت گولی لگنے اور ریڑھ کی ہڈی متاثر ہونے کے باعث واقع ہوئی، تحقیقات کی جارہی ہیں کہ گولی کس نے چلائی۔
واضح رہے کہ زخمی تیندوے کو گزشتہ رات علاج کیلئے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رات گئے تیندوے کی ہلاکت ہوگئی۔