مصری مداح نے شاہ رخ خان کا دل جیت لیا
بالی ووڈ کے کنگ خان نے مصری ٹریول ایجنٹ کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا
MANAMA:
یوں تو بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے دنیا بھر میں چاہنے والے موجود ہیں لیکن مصر سے تعلق رکھنے والے مداح نے کنگ خان کا دل جیت لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی خاتون پروفیسر کو مصر کا سفر کرنا تھا لیکن سفری معاملات کے لیے فیس ٹرانسفر ہونے میں مشکلات پیش آرہی تھیں اس دوران مصری ٹریول ایجنٹ نے وہ قدم اٹھایا جس پر شاہ رخ خان بھی داد دیے بغیر نہ رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹریول ایجنٹ نے بھارتی پروفیسر ایشونی سے کہا آپ اُس ملک سے مصر آرہی ہیں جہاں شاہ رخ خان رہتے ہیں اور میں ان کا بہت بڑا فین ہوں لہذا سفر کے لیے ٹکٹ کی رقم اپنی جیت سے دیتا ہوں آپ یہاں آکر مجھے لوٹا دیجیے گا، میں کنگ خان کے لیے سب کچھ کرسکتا ہوں۔

بعد ازاں بھارتی پروفیسر اور ان کے شوہر مصر پہنچے جہاں انہوں نے شاہ رخ خان کے چاہنے والے ٹریول ایجنٹ سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے تصاویر بھی کھینچوائیں۔
ایشونی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سارا ماجرا بتایا اور تصاویر بھی شیئر کیں۔ انہوں نے شاہ رخ خان کی ٹیم سے رابطہ کرکے انہیں ٹریول ایجنٹ کے شاہ رخ خان سے اس قدر لگاؤ کے بارے میں آگاہ کیا تھا جس پر ٹیم نے کنگ خان کے آٹوگراف سمیت نیک پیغامات پر مشتمل تصاویر بھیجیں۔
شاہ رخ خان نے خاتون کی مدد کرنے پر ٹریول ایجنٹ کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔