افغانستان میں امریکی شہری نے ترجمان طالبان کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا

کلمہ پڑھانے کے بعد کرسٹوفر کا اسلامی نام محمد عیسیٰ رکھا گیا

کرسٹوفر کو کلمہ ذبیح اللہ مجاہد نے پڑھایا، فوٹو: افغان سرکاری میڈیا

PARIS:
امارت اسلامیہ افغانستان میں امریکی شہری کرسٹوفر نے اسلام کی حقانیت کا اقرار کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا۔

افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق طویل عرصے سے افغانستان میں مقیم امریکی شہری کرسٹو فر نے اسلام کے آفاقی پیغام کی حقانیت کو پہچان کر اور طالبان کے اخلاق سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا۔

امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی شہری کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور اسلامی نام محمد عیسیٰ رکھا۔


اسلام قبول کرتے وقت امریکی شہری کی آنکھوں میں آنسو تھے اور کلمہ پڑھنے کے بعد وہ طالبان کے گلے لگ گئے۔ ترجمان طالبان نے محمد عیسٰی کو اسلام میں داخل ہونے پر مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی طالبان کی قید سے رہا ہونے والی خاتون صحافی اور ایک پروفیسر بھی اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرچکے ہیں۔

 
Load Next Story