انڈر 19 ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو 40 رنز سے شکست دے دی
پاکستان کی پوری ٹیم 263 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 222 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 40 رنز سے شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پاکستانی ٹیم کو 263 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں پاکستان کے تمام بلے باز 49 ویں اوور میں 222 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئے۔ بھارت کی جانب سے سرفراز خان نے 74 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا جب کہ سنجو سمسون نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ بلے بازی کے دوران پاکستان کی جانب سے سمیع اسلام نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 64 رنز جب کہ امام الحق نے 39، سعود شکیل نے 32 اور ضاالحق نے 21 رنز بنائے۔
بالنگ کے دوران پاکستان کے عرفان اللہ شاہ اور کرامت علی نے 2، 2 جب کہ ضیاالحق اور ظفر گوہر نے ایک، ایک بھارتی کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بھارت کی جانب سے دیپک ہودا 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے نمایاں رہے جب کہ چاما ملند، عامر غنی اور سرفرار خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔