پنجاب حکومت کی پہلے مرحلے میں چار ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تجویز

تحریک انصاف کی قیادت اور وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی


Staff Reporter January 23, 2022
پنجاب حکومت یکم فروری کو الیکشن کمیشن میں تجویز پیش کرے گی، فائل فوٹو

NEW DELHI: پنجاب حکومت نے پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہالپور اور گوجروانلہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تجویز تیار کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے پر چار ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی تجویز تیار کی جس کی عثمان بزدار نے منظوری دے دی۔

پنجاب حکومت پہلے مرحلے میں ڈی جی خان ، ملتان ،بہاولپور اورگوجرانوالہ ڈویژنز میں انتخابات کے انعقاد پر غور کررہی ہے جس کی تحریک انصاف کی قیادت نے بھی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت یکم فروری کو باضابطہ الیکشن کمیشن کو تجویز پیش کرےگی، حکومت کی تجویز پر حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت پندرہ مئی کو بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کااعلان کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں