کمر میں لگنے والی گولی سے بے خبرخاتون کا 3 ماہ بعد کامیاب آپریشن

جب ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو ایکسرے میں کوئی چیز نظر آئی جسے آپریشن کے بعد نکلا گیا تو وہ گولی تھی


ویب ڈیسک January 23, 2022
انہوں نے بتایا کہ جب وقت گولی کمر میں لگی تو مجھے کسی چیز کے چبھنے کا احساس ہوا—فوٹو: ٹوئٹر

مشہور منقولہ ہے کہ زندگی موت کی امانت ہے، ڈاکٹروں نے خاتون کی کمرے میں لگنے والی گولی تین ماہ بعد نکالی، تعجب طلب پہلو یہ تھا کہ خود خاتون کمر میں لگنے والی گولی سے بے خبر تھیں۔

اسرائیل کی ایک خاتون ادی بوائے کو کمر کی تکلیف پر ہسپتال لایا گیا جب ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو ایکسرے میں کوئی چیز نظر آئی جسے آپریشن کے بعد نکلا گیا تو وہ گولی تھی۔

خاتون نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے کمر میں درد محسوس کررہی تھیں اور قیاس تھا کہ یہ درد پٹھوں میں کھنچاؤ کی وجہ سے ہے۔

اسرائیلی خاتون نے ریڑھ کی ہڈی کے قریب سے برآمد ہونی والی گولی پر تعجب کا اظہار کیا اور یاداشت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ وہ تین ماہ قبل ایک شادی میں شرکت کی اور تقریب میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ جب وقت گولی کمر میں لگی تو مجھے کسی چیز کے چبھنے کا احساس ہوا اور تھوڑا سا خون بھی نکلا لیکن میں سمجھی کہ تقریب میں غل غپاڑے کی وجہ سے پٹھا کھینچ گیا اور اسی طرح چند مہینے گزر گئے۔

خاتون نے بتایا کہ تقریب میں خوب شور وغل تھا اور ان کی دوستوں نے بھی درد کو محض میرا وہم قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ زندہ بچ جانے پر خوش ہوں لیکن شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کا فعل ہمیشہ مسائل سے بھرا ہوتا ہے۔

 

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں