150 سے زائد کار چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ساتھی دو کلو میٹر دور خالی پلاٹ میں ہلاک ملزم کو گاڑی میں چھوڑ کر فرار ہوئے، پولیس
لاہور میں 150 سے زائد کار چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم ممتاز اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گروہ نے دو روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس اے سے کرولا گاڑی چوری کر کے نشتر کالونی میں کھڑی کی تھی۔ پولیس نے شکایت درج ہونے کے بعد چوری شدہ کار کی سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے نشاندہی کی اور کینٹ پولیس کو ریکی کے کام پر مامور کیا۔
پولیس کے مطابق آج علی الصبح ملزم ممتاز اپنے ساتھیوں کے ساتھ مہران کار پر آیا اور چوری شدہ کار کو کھولنے کی کوشش کی تو اس دوران پولیس اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے، جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ شروع کی اور مہران گاڑی میں فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ان کا ساتھی ملزم ممتاز ہلاک ہوا، ساتھی وقوعہ سے 2 کلو میٹر دور خالی پلاٹ میں ہلاک ملزم کو گاڑی میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے، جس کے بعد پولیس نے لاش اور گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔
ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا نے بتایا کہ ملزمان کے زیر استعمال مہران کار بھی ڈیفنس اے کے علاقے سے چوری کی گئی تھی جس کا مقدمہ درج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کریں گے جس کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت کیا جائے گا۔