پاکستان نے انسانی ہاتھوں سے سب سے بڑا قومی پرچم بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

اس سے قبل یہ ریکارڈ بنگلادیش کے پاس تھا جہاں27 ہزار سے زائد طلبا نے انسانی ہاتھوں سے پرچم بنایا تھا


ویب ڈیسک February 15, 2014
لاہور میں 29 ہزار سے زائد طلبا نے انسانی پرچم تیار کرکے بنگلادیش کا ریکارڈ توڑا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

LONDON: پاکستان نے انسانی ہاتھوں سے دنیا کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت ہونے والی تقریب میں طلبا نے انسانی ہاتھوں سے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا بناکر عالمی ریکارڈ قائم کیا، تقریب کے دوران کئی گھنٹوں تک بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا تاہم خراب موسم اور بارش سے بھی طلبا کا جوش کم نہ ہوا اور 29 ہزار سے زائد طلبا نے سب سے بڑا انسانی پرچم تیار کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ تقریب میں حمزہ شہباز، صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بنگلادیش کے پاس تھا جہاں دسمبر 2013 میں 27 ہزار سے زائد طلبا نے انسانی ہاتھوں سے پرچم بنا کر پاکستان کا 2012 میں قائم کئے جانے والا ریکارڈ توڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں