تیز رفتار گاڑیوں نے خاتون معمر شخص اور بچے کو کچل دیا
لیاقت آباد میں گاڑی کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار زیور مائی چل بسی، آگرہ تاج کالونی میں گاڑی نے راہ گیراسماعیل کو روند دیا
لیاقت آباد، آگرہ تاج کالونی اور شاہ لطیف ٹاؤن میں ٹریفک حادثات کے دوران بائیک سوار خاتون، معمر راہ گیر اور کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا.
لیاقت آباد 10 نمبر پر ناظم آباد جانے والی سڑک پر انڈر پاس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت زیور مائی زوجہ ملک ضمیر کے نام سے کی گئی جس کی عمر 50 برس تھی اور وہ اپنے بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی، آگرہ تاج کالونی میں لیاری ایکسپریس وے کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش سول اسپتال لے جائی گئی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کہ مرنے والے کی شناخت محمد اسماعیل ولد محمد موسیٰ کے نام سے کی گئی جبکہ اس کی عمر 65 برس تھی.
اسماعیل حادثے کے وقت سڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے اسے کچل دیا ،شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 22 بی میں ٹریفک حادثے میں 6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ ورثا سے بھی فوری رابطہ ہوگیا لاش کو ابتدائی طور پر تھانے منتقل کیا گیا جہاں بچے کی شناخت 6 سالہ ریان ولد ذیشان کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچہ سڑک سے گزررہا تھا کہ عقب سے آنے والی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، متوفی علاقے کا ہی رہائشی بتایا جاتا ہے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔