فیفا ہاؤس کا قبضہ اشفاق گروپ کی درخواست مسترد

عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے متعلقہ حکومتی اتھارٹیز کے موقف کودرست قراردیا


Sports Reporter January 24, 2022
عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے متعلقہ حکومتی اتھارٹیز کے موقف کودرست قراردیا۔ فوٹو: فائل

فیفا ہاؤس کا قبضہ واپس لینے کیلیے اشفاق گروپ کی لاہورہائیکورٹ میں درخواست مسترد ہوگئی۔

اشفاق گروپ نے فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی کو بے دخل کرتے ہوئے پاکستان فٹبال کے لاہور میں ہیڈکوارٹرزکا کنٹرول سنبھال لیاتھا، بعدازاں پنجاب حکومت نے لیزختم کرتے ہوئے یہ عمارت خالی کرالی۔

اشفاق گروپ کی جانب سے فیفا ہاؤس کی واپسی کیلیے درخواست دائرکی گئی تھی جو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے متعلقہ حکومتی اتھارٹیز کے موقف کودرست قراردیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایف ایف کے اکاؤنٹس کا کنٹرول حاصل کرنے کیلیے دائرکی جانے والی درخواست میں بھی عدالت کا فیصلہ اشفاق گروپ کیخلاف آیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں