برطانیہ میں روبوٹ ویکیوم کلینرہوٹل سے فرار

روبوٹ ویکیوم کلینر مرکزی دروازے سے ہوٹل کے اندرآنے کے بجائے باہرنکل گیا


ویب ڈیسک January 24, 2022
سوشل میڈیا صارفین نے روبوٹ ویکیوم کلینر کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا:فوٹو:فائل

برطانیہ میں ایک ہوٹل کی صفائی کرنے والا روبوٹ ویکیوم کلینرفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

برطانیہ کے علاقے کیمبرج کے ایک ہوٹل میں صفائی کے لئے استعمال ہونے والا روبوٹ ویکیوم کلینرر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

خودکارروبوٹ ویکیوم کلینر ہوٹل کے مرکزی دروازے سے واپس آنے کے بجائے باہرنکل گیا۔ عملے کو15 منٹ بعد جب روبوٹ ویکیوم کلینرکے غائب ہونے کا پتا لگا توان کی دوڑیں لگ گئیں۔

ہوٹل کے عملے نے سوشل میڈیا پرواقعہ کا ذکرکرتے ہوئے اپیل کی کہ جسے بھی روبوٹ ویکیوم کلینر ملے وہ واپس کرجائے کیونکہ وہ چارجر سے چارج ہوتا ہے اورکسی دوسرے کے لئے بیکارہے۔

سوشل میڈیا پرروبوٹ ویکیوم کلینر کے فرارکی خبروائرل ہوگی۔ بہت سے صارفین نے روبوٹ ویکیوم کلینر کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا اورکہا کہ امید ہے وہ آزادی سے لطف اٹھا رہا ہوگا۔

روبوٹ ویکیوم کلینر فرار کے اگلے روزہوٹل کے قریب ایک جھاڑی میں الجھا ہوا برآمد ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں