سرائے عالمگیر سے لاپتا سعودی پلٹ فیملی کی گاڑی مل گئی

گاڑی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے فلیٹ کی پارکنگ سے برآمد ہوئی اور اس کی نمبر پلیٹ کو اسٹیکر لگا کر چھپایا گیا تھا، پولیس

گاڑی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے فلیٹ کی پارکنگ سے برآمد ہوئی اور اس کی نمبر پلیٹ کو اسٹیکر لگا کر چھپایا گیا تھا، پولیس ۔ فوٹو: فائل

QUETTA:
پولیس نے لاپتا ہونے والی فیملی کی کار نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے فلیٹ کی پارکنگ سے برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تین ہفتے قبل سعودی عرب سے آنے والی پنجاب کے شہر سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے فاروق ٹاؤن کی رہائشی خاتون اپنے 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر غائب ہوگئی ہے، پولیس حکام کے مطابق لاپتہ سعودی پلٹ فیملی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، لاپتہ فیملی جس کار میں گھر سے نکلی تھی وہ کار نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے برآمد ہوگئی ہے۔

یہ پڑھیں: سعودی عرب سے پاکستان آئی خاتون بچوں سمیت اغوا


سرائے عالمگیر پولیس نے بتایا کہ گاڑی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے فلیٹ کی پارکنگ سے برآمد ہوئی، جب کہ گاڑی کی فرنٹ نمبر پلیٹ پر اسٹیکر لگا کر نمبر پلیٹ کو چھپایا گیا تھا، اور تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ لاپتہ فیملی کا نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں اپنا فلیٹ تھا، تاہم وہ اپنے فلیٹ میں گئے یا لائے گئے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو قبضہ میں لے لیا ہے، اور نجی ہاوسنگ سوسائٹی کی سی سی کیمرے کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہے ، متاثرہ فیملی کے فلیٹ کی مختلف پہلو سے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ تین ہفتے قبل سعودی عرب سے آنے والی سائرہ نامی خاتون اور اس کے بچے گھر سے کار پر شاپنگ کے لیے گئے تھے، تاہم راستے میں پراسرار طور پر تمام افراد لاپتہ ہوگئے، اغوا ہونے والوں میں والدہ سائرہ،14 سالہ ابراہیم، 13 سالہ وردہ، 9 سالہ نرمین اور 6 سالہ محمد ارحم شامل ہے، بچوں کے والد کی مدعیت میں ایک مشکوک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔

 
Load Next Story