جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

جسٹس عائشہ ملک اپنی قابلیت کی بنیاد پر جج بنی ہیں، چیف جسٹس پاکستان


ویب ڈیسک January 24, 2022
جسٹس عائشہ ملک اپنی قابلیت کی بنیاد پر جج بنی ہیں، چیف جسٹس پاکستان

ISLAMABAD: جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

جسٹس عائشہ ملک کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، اور وکلاء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ تقرری پر وکلا کا ملک گیر عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری سے متعلق سوال کے جواب میں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کہا کہ ہم کسی چیز کا کریڈٹ نہیں لیں گے، جسٹس عائشہ ملک اپنی قابلیت کی بنیاد پر جج بنی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |