سنی لیون اسکوبا ڈائیور بن گئیں

سمندر اوراسکوبا ڈائیونگ پسند ہے، سنی لیون

سنی لیون کو تربیت مکمل کرنے پراسکوبا ڈائیورکی سنددی گئی:فوٹو:سوشل میڈیا

ISLAMABAD:
بالی وڈ کی اداکارہ سنی لیون باقاعدہ سند یافتہ اسکوبا ڈائیوربن گئیں۔

بالی وڈ کی اداکارہ نے اسکوبا ڈائیونگ کی تربیت مکمل کرلی جس کے بعد انہیں اسکوبا ڈائیورکی سند دی گئی۔ سنی لیون کا کہنا تھا کہ انہیں شروع سے سمندراوراسکوبا ڈائیونگ پسند ہے۔ پچھلے کچھ سالوں نے اسکوبا ڈائیونگ کی باقاعدہ تربیت حاصل کررہی تھی۔


سنی لیون کے مطابق انہوں نے مالدیپ میں اسکوبا ڈائیونگ کا کورس مکمل کرلیا جس کے اختتام پرانہیں اسکوبا ڈائیورکی سند دی گئی۔

بالی وڈ میں سنی لیون کے علاوہ اداکارہ سوناکشی سنہا اورپرینیتی چوپڑہ بھی تربیت یافتہ اسکوبا ڈائیورہیں۔
Load Next Story