راولپنڈی بورڈ نے تحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک کی ڈگری ایک بار پھر جعلی قرار دے دی

عائلہ ملک نے کبھی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے تحت کسی امتحان میں شرکت ہی نہیں کی، کنٹرولر راولپنڈی بورڈ

راولپنڈی بورڈ نے جعلی ڈگری سے متعلق جواب کسی کے دباؤ پرجمع نہیں کروایا، کنٹرولر راولپنڈی بورڈ فوٹو : فائل

انٹرمیڈیٹ بورڈ نے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والی عائلہ ملک کی ڈگری ایک مرتبہ پھر جعلی قرار دے دی۔


عائلہ ملک کی درخواست پر راولپنڈی کی عدالت میں جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران کنٹرولر راولپنڈی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے عائلہ ملک کی ڈگری ایک بار پھر جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی انٹرمیڈیٹ کے تحت کسی امتحان میں شرکت ہی نہیں کی اور نہ ہی راولپنڈی بورڈ نے جعلی ڈگری سے متعلق جواب کسی کے دباؤ پرجمع کرایا۔ عدالت نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت 29 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے عائلہ ملک کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ عائلہ ملک نے راولپنڈی تعلیمی بورڈکے چیئرمین اورکنٹرولر امتحانات کیخلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہوں نے 16 دسمبر 1989 کو راولپنڈی بورڈ سے انٹرمیڈیٹ کاامتحان پاس کیا تھا،ان کا رجسٹریشن نمبر898015617 اور سرٹیفکیٹ نمبر 21751-3091 ہے جب کہ راولپنڈی بورڈ نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہونے کے باعث سیاسی دباؤپر ان کی ایف اے کی سند غلط قرار دی۔
Load Next Story