سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبد العزیز 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

سلمان بن عبدالعزیز اپنے دورے کے دوران صدر مملکت، وزیر اعظم، آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔


ویب ڈیسک February 15, 2014
سعودی ولی عہد نور خان ایئربیس پہنچے تو وزیر اعظم نواز شریف نے خود ان کا استقبال کیا۔ فوٹو: پی آئی ڈی

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر سعودی ولی عہد پاکستان کے دورے پر نور خان ایئر بیس پہنچے جہاں وزیر اعظم نے سعودی وفد کا خود استقبال کیا، پاکستان آمد پر سلمان بن عبد العزیز کو سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، سعودی وفد میں وزیر مملکت برائے خارجہ، وزیر تجارت، وزیر معیشت اور سرمایہ کار شامل ہیں۔

سلمان بن عبدالعزیز اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقاتیں کریں گے، سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تجارت کے معاہدے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں