فیکٹری میں گیس پائپ لائن دھماکے سے 11 مزدور جھلس گئے

دھماکا حب میں واقع فیکٹری میں گیس پائپ لائن کی مرمت کے دوران ہوا


ویب ڈیسک January 24, 2022
دھماکا حب میں واقع فیکٹری میں گیس پائپ لائن کی مرمت کے دوران ہوا (فوٹو : فائل)

LEIPZIG: بلوچستان کے شہر حب کی ایک فیکٹری میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے سبب 11 مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حب میں واقع کاٹن فیکٹری میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فیکٹری میں دھماکا گیس پائپ لائن کی مرمت کے دوران ہوا نتیجے میں 11 مزدور جھلس گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد جمع کیے جارہے ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں